8 نومبر 2025 - 16:28
آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب: معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں، وزیراعظم

معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے: وزیراعظم شہباز شریف

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں، افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے 7 طیارے گرائے۔

آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحتیں دیکھیں، افواج پاکستان کے دشمن کے دانت کھٹے کیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے، کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیےکردار ادا کیا، بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیےکا شکر گزار ہوں، معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کاحامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha